اعجاز کوہلی
مینڈھر //بجلی شاٹ سرکٹ سے گاﺅں چھنگاں چرہون میں پیش آئے دل دہلا دینے والے وقعہ کی مذمت کرتے ہوے محکمہ بجلی کی ناکامی قررار دیا۔ انہوں نے مانگ کرتے ہوے کہا کہ اس پورے کانڈ کی تحقیقات عمل میں لا کر محکمہ کہ غدارواں اور عوام کہ چورں کو سامنے لایا جائے ۔کہ آخر اتنا بڑا حادثہ کیسے رونما ہوا ٹرنسفارمر میں تکنیکی خرابی کہ باوجود وہاں بجلی کی سپلائی کیوں دی۔ انہوں نے کہا جیسے لوگ بتا رہے ہیں کہ XEN کو فون پر بتایا کہ یہاں یہ معاملہ پیش آیا ہے۔ ظفر نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کے دس سے چار تک ہی XEN کو محکمہ کی خامیوں کو دیکھنا ہے۔ تو پھر باقی وقت میں بجلی کی سپلائی پر کون نظر رکھے گا ۔ظفر نے ڈی سی پونچھ سے اپیل کی کہ موقعہ پر جا کر محکمہ کی جانکاری لیں اور عوام کو اعتماد میں لیں۔