نائب تحصیلدار نے ہائی اسکول ڈڈھ پتھ کا اچانک کیا دورہ

0
0

اسکول میں جا کر تعینات ملازموں کی پیش رفت کا لیا جائزہ
شیخ الطاف
کشتواڑ ´//نائب تحصیلدار کشتواڑ کے اسمبلی حلقہ اندروال پنچائت ڈڈھ پٹھ کے ہائی ا سکول کا دورہ کیا۔ اور دورہ کے دوران ڈڈھ پٹھ سرپنچ الطاف حسین بھی موجود رہے ۔اس موقعہ پر نایب تحصیلدار نے اسکول میں جا کر تعینات ملازموں کا جائزہ لیا۔ اس سکول میں 17 ٹیچر تعینات ہیں اور ان میں سے ہیڈ ماسٹر تا دو ٹیچر دفتری کام کے مطابق جموں گئے ہوئے ہیں اور آٹھ کیجول چھٹی پر اور ایک راکیش کمار نامی پرائمری اسکول زلنہ زون ناگسینی میں اٹیچ رکھا ہوا ہے۔ اس موقعہ پر دو کلاس فورت ملازم حاضر پائے گئے۔ سرپنچ ڈڈھ پٹھ نے پریس بیان میں کہا کہ ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ میں کیجول لیو سرکار نے بالکل بند رکھی ہے پر اس کے باوجود بھی سکول میں تعینات ملازم کیجول لیو رکھ کر سکول سے غیر حاضر رہتے ہیں۔ سرپنچ نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ و چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ سے پر زور مانگ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ سرپنچ نے غیر حاضر ملازمین کے بارے میں ایس ڈی ایم چھاترو سے بھی ملاقی ہوئے اور جانکاری دی جس میں ایس ڈی ایم کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا