سید نیاز شاہ
پونچھ// آج پونچھ میں ایک پرائیویٹ نیگوٹیایشن میٹنگ ڈی آفس کمپلیکس پونچھ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے کی۔ میٹنگ میں زمینی تنازعات کے نپٹارے 132 کے وی درابہ چنڈک ٹرانسمیشن لائن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں اے سی آر پونچھ، ایس ای پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی راجوری پونچھ، ایس ڈی ایم سرنکوٹ، ایکس ای این ٹی ایل سی ،ڈی جموں ایکس ای این پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی پونچھ اینڈ ایک ای این پی ڈی ڈی ای ایم اینڈ آر ای ڈویژن پونچھ کے علاوہ اور بھی کئی افسران موجود تھے ۔میٹنگ کے دوران پی این سی ممبران نے تمام تر حقائق سے ضلع ترقیاتی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈی سی موصوف نے جانکاری دیتے ہوے بتایا کہ ٹاوروں کے لیے جو بھی زمینیں لی گئی ہیں وہاں پر وہ ٹاور بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھی تعاون پیش کر کے اس لائن کی مکمل ہونے میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنا چاہیے۔آج جن علاقوں کو کور کیا گیا ہے ان میں پھاگلہ ملہان فضلہ آباد پمروٹ سموٹ اور سرنکوٹ شامل ہیں۔