پوتن،کم کے درمیان چوٹی کانفرنس ختم

0
0

یو این آئی
ولادیووستو//روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے درمیان جمعرات کو یہاں پہلی چوٹی کانفرنس ختم ہوگئی۔ مسٹر پوتن اور مسٹر کم کے درمیان جمعرات کو ولادیووستوک کے رسکی جزیرے پر فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان یہ نہ صرف پہلی ملاقات ہے بلکہ مسٹر کم کے 2011 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا روس کا دورہ بھی ہے ۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان تقریباً 3.5 گھنٹے تک میٹنگ جاری رہی۔ مسٹر کم کے سفر کی تفصیلات سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر خفیہ رکھا گیا تھا۔ روس کے صدر کے دفتر کے افسر یوری اوشاکوو نے منگل کو مسٹر کم کے روس آمدکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاتھا کہ وہ مسٹر پوتن سے 25 اپریل کو ملاقات کریں گے ۔ قبل ازیں روس اور شمالی کوریا کے درمیان 2011 میں چوٹی کانفرنس منعقد ہوا تھا۔ اس وقت کوریا لیڈر کم جونگ ثانی نے روس کے صدر دمیتری میدویدیو سے ملاقات کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا