روسی فیصلہ یوکرین کی خودمختاری پر حملہ :امریکہ

0
0

یو این آئی
واشنگٹن، // امریکہ نے روس کے مشرقی یوکرین کے کچھ حصوں میں روس¸ شہریت کی سہولت دینے سے متعلق فیصلے کی مذمت کی ہے اور اسے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔امریکی وزارت خارجہ نے ریلیز جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔اس سے پہلے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بدھ کو ایک فرمان پر دستخط کیے تھے جو یوکرین کے ڈونٹسک اور لوھانسک علاقوں میں کچھ اضلاع کے مستقل باشندوں کو روسی شہریت کے لئے درخواست دینے کے لئے ایک آسان عمل کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔امریکی وزارت خارجہ نے بدھ کو ریلیز کر کہا“روس کی طرف سے لیا گیا یہ فیصلہ یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ ہے ”۔روس کی وزارت داخلہ نے بدھ کو بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ڈونابس کے شہریوں کو یوکرین کی شہریت چھوڑے بغیر روس کے پاسپورٹ کے لئے درخواست دینے کا مکمل حق ہے ۔اسپوتنک

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا