میئر اور ڈپٹی میئر کے دفاتر کی تجدید کاری سے متعلق تنازعہ طول پکڑتا جارہا ہے

0
0

میں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے نکلاہوں: ڈپٹی میئر شیخ عمران
شیخ عمران نے ہی ایس ایم سی میں کرپشن کی بنیاد ڈالی، اب ٹھیکہ داروں کو بلیک میل کررہے ہیں:کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی
کے این ایس

سرینگرسرینگر میونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کے کمروں کی تجدید کاری سے متعلق جاری ہنگامے پر ڈپٹی میئر شیخ عمران نے بتایا کہ اگر دو کمروں کی تجدید اور تزین کاری پر 1کروڑ50لاکھ روپے صرف ہوئے ہیں تو اس کی تحقیقات عمل میں لائی جانے چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے کرپشن کے خلاف جہاد کی علم اُٹھائی ہے اور ہم بے نام جائیداد جمع کرنے والے انجینئروں کی جائیداد کا عنقریب خلاصہ کریں گے۔ ادھر میونسپل کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے ڈپٹی میئر شیخ عمران کے پرسنل اسسٹنٹ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے دوران کنٹریکٹرس کمیٹی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے جسکے نتیجے میں ایسو سی ایشن سے وابستہ ممبران کی ساکھ عوامی سطح پر کافی مجروح ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسو سی ایشن پر لگائے گئے جملہ الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہے جن کا حقیقت کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ ایسو سی ایشن کے دیرینہ مطالبات کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شیخ عمران نے درجنوں کارپوریٹروں کے ہمراہ جمعرات کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میئر اور ڈپٹی میئر کے کمروں کی تجدید کاری پر صرف رقم کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں کمروں کی تجدید کاری پر 1کروڑ50لاکھ روپے صرف ہوئے ہیں تو اس کی باریک بینی سے تحقیقات عمل میں لائی جانی چاہیے۔ ڈپٹی میئر شیخ عمران نے مخالف دھڑے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا توڑ کرتے ہوئے کہا کہ ہم خلوص نیت کےساتھ عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، ہم حادثاتی کارپوریٹر نہیں ہے بلکہ عوام کی جانب سے چن کر یہاں پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم کسی کے رحم و کرم پر نہیں ہے ، ہمیں دہلی سے ڈکٹیشن حاصل کرنے کی عادت نہیں ہے۔شیخ عمران کا کہنا تھا کہ اگر میرے عزیز نے فیس بک پر میئر اور ڈپٹی میئر کے کمروں کی تجدید کاری سے متعلق صرف کی گئی رقم کے حوالے سے پوسٹ کی ہے تو اس پر ناراض ہونے کے بجائے تحقیق ہونی چاہیے لیکن اس کے بجائے کنٹریکٹرس کمیٹی سے وابستہ افراد نے ہمارے دفاتر کو سیل کرکے ہم پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکارپوریٹر وارڈ کا ایک ذمہ دار فرد ہوتا ہے اور اگر وارڈ میں پتہ بھی ہلے گا تو کارپوریٹر کی اجازت کے بغیر نہیں ہلنا چاہیے۔ وارڈمیئر اور نہ ڈپٹی میئر کی جاگیر ہے۔اگر وارڈ میں ایک اینٹ بھی ہلے گی تو اس کے لےے کارپوریٹر کی اجازت لازمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم یہاں عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں نہ کہ سیاست کرنے۔ ہم یہاں عوامی مسائل کے حل کےلئے ہیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل جائے۔ میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم کرپشن کے خلاف جہاد کرنے نکلے ہیں لیکن میں حیران ہوں کہ ہمارے میئر کنٹریکٹرس کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ شیخ عمران نے بتایاکہ جس انجینئر نے بھی تجدید کاری سے متعلق بل کو پاس کیا ہے میں اُس کو جیل پہنچا کر ہی دم لوں گا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے ارد گرد بہت سارے گھپلے ہورہے ہیں ، جو کام کرنا ہوتا ہے اسے نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے پاس 114شکایتیں پہنچی ہیں ، میں اُن کی باریک بینی سے تحقیق کروں گا اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچاﺅں گا۔ زکورہ میں ایک انجینئر کو 3400فٹ ٹائل لگانے تھے لیکن انہوں نے صرف 2800فٹ ٹائل لگاکر باقی ساری رقم ہڑپ لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی کنٹریکٹر ایمانداری کے ساتھ کام کرے گا میں اُس کے شانہ بشانہ کا م کروں گا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ چند انجینئروں نے غیر قانونی جائیداد جمع کی گئی ہے جس کا میں عنقریب خلاصہ کروں گا۔ادھر میونسپل کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے صدرارشد احمد بٹ نے کشمیرنیوز سروس کےساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے سرینگر میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی میئر شیخ عمران کے پرسنل اسسٹنٹ عاقب رینزو شاہ کی جانب سے سماجی رابطہ سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں کنٹریکٹرس ایسو سی ایشن کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں جن کا حقیقت کے ساتھ کوئی بھی واسطہ نہیں ہے۔کنٹریکٹرس کمیٹی کے صدر نے بتایا کہ موصوف کے من گھڑت الزامات کا توڑ کرنے کی خاطر کمیٹی گزشتہ تین دنوں سے ہڑتال پر ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ موصوف جوکہ بدنام زمانہ کونسلر ہے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ آج کنٹریکٹرس کمیٹی کی طرف سے بھوک ہڑتال رکھی گئی تھی اور کمیٹی کے سبھی ممبران ایس ایم سی کے صحن میں بیٹھے احتجاج پر بیٹھے تھے کہ اسی اثنا میں ڈپٹی میئر نے اپنی کرسی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پولیس تھانہ شہید گنج کو ہمارے پرامن پروگرام کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا جس کے بعد پولیس تھانہ شہید گنج سے ڈی ایس پی، ایس ایچ او اوراہلکاروں کی بڑی کھیپ نے ایم ایس سی پہنچ کر کمیٹی کے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی میئر شیخ عمران نے ایس ایم سی میں کرپشن کا شروع کیا اور اب وہ اپنی مکروہ سیاست سے کنٹریکٹرس کو بلیک میل کررہے ہیں۔ ارشد احمد نے بتایا کہ کمیٹی نے آج ڈپٹی میئراور اُن کے پی اے کی من مانیوں کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی تاہم ہمارے جائز مانگوں پر کان دھرنے کے بجائے ہمارے خلاف ہی کارروائی عمل میں لائی گئی جو کہ انصاف کا خون کرنے کے مترادف ہے۔کنٹریکٹرس کمیٹی کے صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے ہم نے تمام کاموں کا بائیکاٹ کیا ہے اور یہ سلسلہ تب تک جاری و ساری رہے گا جب تک نہ ڈپٹی میئر اپنے تاشاہی اپروچ پر ہم سے معافی نہیں مانگتے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا