ہمیں ہمیشہ اپنے ملک کے حق میں بولنا چاہئے: جاوید مصطفیٰ میر

0
0

یاسین ملک کی طبیعت خراب ہے تو انسان ہونے کے ناطے ا±ن کا بہتر علاج کیا جانا چاہئے
یواین آئی

جموںجموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے سینئر لیڈر جاوید مصطفیٰ میر نے کہا ہے کہ ہمیں ہمیشہ اپنے ملک کے حق میں بولنا چاہئے۔نروال جموں میں واقع پارٹی کے دفتر پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے جاوید میر نے کہا ‘ہم اس ملک کے باشندے ہیں اور بحیثیت ہندوستانی میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں اپنے ملک کے حق میں بولنا چاہئے’۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کچھ بھی کہے لیکن ہمیں اپنے ملک کی ہی وکالت کرنی چاہئے۔وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے حلقہ انتخاب چاڈورہ سے تین مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے جاوید میر نے رواں برس جنوری میں پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ پھر 27 مارچ کو انہوں نے شاہ فیصل کی جماعت جموں کشمیر پیپلز مومنٹ میں شمولیت اختیار کی۔لبریشن فرنٹ کے محبوس اور علیل چیئرمین محمد یاسین ملک کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جاوید میر نے کہا ‘دیکھئے یہ قانون کا معاملہ ہے میں اس پر ردعمل ظاہر نہیں کروں گا، اگر ا±ن کی طبیعت خراب ہے تو انسان ہونے کے ناطے ا±ن کا بہتر علاج کیا جانا چاہئے’۔قابل ذکر ہے کہ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو ریاستی پولیس نے ماہ فروری کی 22 تاریخ کو حراست میں لیکر پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں مقید کردیا تھا۔بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں پی ایس اے کے تحت کوٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا جہاں سے بعد ازاں انہیں 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا جہاں وہ علیل ہوئے ہیں۔تاہم دلی ایک عدالت نے یاسین ملک کو 24 مئی تک جوڈیشل حراست میں دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا