ووٹوں کی تقسیم روکنے کے لئے مدھوبنی سے نام واپس لیا ، آرجے ڈی میں واپسی کا سوال ہی نہیں : علی اشرف فاطمی

0
0

ےو اےن اےن
پٹنہ ´//مدھوبنی لوک سبھا حلقہ سے نام واپس لینے کے بعد سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی نے پیر کے روز کہا کہ بھلے ہی انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے لیکن پھر سے آرجے ڈی میں جانے کا سوال ہی نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ ووٹوں کی تقسیم کو روکنے کے لئے انہوںنے اپنا نام واپس لیا ہے۔بغیر کسی کا نام لئے انہوںنے شرد یادو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لالو یادو کو جیل رشید کرانے والے لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا ، جبکہ وہ خود 30 سال سے پارٹی کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکا ٹکٹ کاٹ کر کے ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لالو یادو کو انہوں نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ وہ جیل جانے والے ہیں۔ انہوں نے کوئی چارہ گھوٹالہ نہیں کیا تھا۔ ایک سازش کے تحت انہیں اس میں ملوث کیا کیا گیا۔ فاطمی نے اقرار کیا کہ اصرجے ڈی سے علیحدگی اختیار کرنے سے وہ دکھی ہیں لیکن وہ دوبارہ آرجے ڈی میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ مدھوبنی سے انہوں نے بی ایس پی کی ٹکٹ پر پرچہ داخل کیا تھا لیکن اب انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا