تیسرے مرحلہ میں 66فیصد پولنگ

0
0

لوک سبھا کی 543سیٹوں میں سے اب تک 303پر پولنگ مکمل ہوگئی

یواین آئی

نئی دہلی لوک سبھا انتخابات کےتیسرے مرحلہ میں 13ریاستوں اور مرکزکےزیرانتظام دوعلاقوں کی 116سیٹوں کے لیے منگل کو 66فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔اس کے ساتھ ہی لوک سبھا کی 543سیٹوں میں سے اب تک 303پر پولنگ مکمل ہوگئی ۔انتخابی کمیشن کے مطابق ،تشددکے اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر پولنگ عام طورپر پرامن رہی اور آخری رپورٹ ملنے تک 18کروڑ 85لاکھ 9ہزار 156ووٹروں می 66فیصد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔کچھ مقامات پر پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹر قطار میں کھڑے تھے جس سے پولنگ کا فیصد اور بڑھ سکتاہے۔پہلے مرحلہ میں 69اعشاریہ 45فیصداور دوسرے مرحلہ میں 69اعشاریہ 43فیصدپولنگ ہوئی تھی۔اوڈیشہ اسمبلی کی 42سیٹوں کے لیے بھی ووٹ ڈالے گئے۔پولنگ کےدوران مغربی بنگا ل کے بالی گرام پنچایت علاقہ میں ہوئے تشددمیں ایک شخص کی موت ہوگئی۔وہیں ،کیرالہ میں 11ووٹر ز کی گرمی اور دیگر فطری وجوہات سے موت ہوگئی۔اوڈیشہ اسمبلی کےایک امیدوار کی بھی فطری موت ہوگئی۔اس مرحلہ کے ساتھ ہی کل 22ریاستوں اور مرکز کےزیرانتظام علاقوں میں پولنگ مکمل ہوچکی ہے۔اس مرحلہ میں کل 1640امیدواروں کی انتخابی قسمت ای وی ایم میں بند ہوگئی ہے۔ان میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر امت شاہ ،کانگریس صدر راہل گاندھی ،سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو کے علاوہ کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن کھڑگے اور ششی تھرور ،بی جے پی ورون گاندھی ،کے کے الفونس ،سنتوش گنگوار ،اننت ہیگڑے ،جیہ پردا اور کے راج شیکھرن ،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سپریہ سولے ،شیوسینا کے اننت گیتے ،سماج وادی پارٹی کے اعظم خان اور پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا)کے شیوپال یادو ،لوک تانترک جنتادل کے لیڈر شردیادو اہم ہیں۔آسام میں سب سے زیادہ 80اعشاریہ 74فیصد پولنگ ہوئی۔مغربی بنگال میں 79اعشاریہ 36فیصد،تریپورہ میں 78اعشاریہ 84،گوا میں 71اعشاریہ 74،دادر اورنگر حویلی میں 71اعشاریہ 43،کیرالہ میں 70اعشاریہ 50،چھتیس گڑھ میں 68اعشاریہ 30،کرناٹک میں 66اعشاریہ 82،دمن اور دیو میں 65اعشاریہ 34،گجرات میں 62اعشاریہ 89،اترپردیش میں 61اعشاریہ 14،بہار میں 59اعشاریہ 97،اوڈیشہ میں 58اعشاریہ 55 اور مہاراشٹرامیں 57اعشاریہ 74فیصدووٹ ڈالے گئے۔جموں کشمیر کی اننت ناگ سیٹ کے ایک حصہ میں آج ووٹنگ ہوئی جہاں 12اعشاریہ 86فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔اس سیٹ پر تین مراحل میں پولنگ ہونی ہے۔سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان تریپورہ مشرق سیٹ کےلیے پولنگ پرامن رہی۔اس سیٹ کے لیے دوسرے مرحلہ میں 18اپریل کو پولنگ ہونی تھی ،لیکن سکیورٹی کی بناپر اسے تیسرے مرحلہ کے لیے ٹال دیاگیاتھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا