لوگ مجھے آج بھی سپورٹ کررہے ہیں: محبوبہ مفتی

0
0

جنوبی کشمیر کے رائے دہندگان حساس اور سیاسی طور بالغ ہیں: غلام احمد میر
یواین آئی

اننت ناگپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگ مجھے آج بھی برابر سپورٹ کررہے ہیں جبکہ جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے امیدوار غلام احمد میر نے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے رائے دہندگان کو حساس اور سیاسی طور بالغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے رائے دہندگان کو معلوم ہے کہ آج کے ووٹ کی قیمت کیا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔اننت ناگ پارلیمانی حلقے کی پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران بجبہاڑہ میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد محبوبہ مفتی نے نامہ نگاروں کو بتایا ‘لوگوں نے پہلے بھی مجھے سپورٹ کیا ہے اور میں پ±ر امید ہوں کہ آج بھی لوگ مجھے سپورٹ کریں گے’۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ آج مرحوم مفتی صاحب میرے ساتھ نہیں ہیں لیکن ان کے کارکن اور یہاں کے لوگ میرے ساتھ برابر ہیں۔محبوبہ نے کہا کہ بجبہاڑہ میں انتہائی کم ووٹنگ شرح کے باوجودمجھے اچھے نتائج کی امید ہے۔بتادیں کہ محبوبہ مفتی خود بھی اننت ناگ پارلیمانی حلقے کی ہی امیدوار ہے اور ماضی میں اسی حلقے سے کامیابی حاصل کرکے رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔وادی کا حساس ترین علاقہ ہونے کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں پولنگ تین مرحلوں میں ہوگی اور پولنگ اوقات میں بھی دو گھنٹوں کی تخفیف کی گئی ہے جہاں پولنگ صبح کے سات بجے شروع ہوکر سہہ پہر چار بجے اختتام پذیر ہوگی۔وہیں دوسری اورجموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے امیدوار غلام احمد میر نے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے رائے دہندگان کو حساس اور سیاسی طور بالغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے رائے دہندگان کو معلوم ہے کہ آج کے ووٹ کی قیمت کیا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔ویری ناگ کے امو گاو¿ں کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد غلام احمد میر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ‘اننت ناگ کے ووٹر کافی تکلیفوں کے بعد ووٹ ڈال رہے ہیں مجھے امید ہے کہ یہاں کا ووٹر کافی حساس اور سیاسی طور بالغ ہے اور ان سب کو معلوم ہے کہ آج کے ووٹ کی قیمت کیا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ایک بہتر اور سیکولر سرکار کے لئے اننت ناگ کے لوگ کافی تعداد میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے اور صحیح فیصلہ دیں گے۔وادی کا حساس ترین علاقہ ہونے کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں پولنگ تین مرحلوں میں ہوگی اور پولنگ اوقات میں بھی دو گھنٹوں کی تخفیف کی گئی ہے جہاں پولنگ صبح کے سات بجے شروع ہوکر سہہ پہر چار بجے اختتام پذیر ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا