سیارف خان
منجاکوٹ موال کلا کے لوگوں نے عوامی و سرکاری رابطہ قائم رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ سکا کس سے موال کلا مڈل اسکول تک سڑک کے کام میں سرعت لائے اور سڑک کو کسی پروجیکٹ میں ڈال کر اس کی مرمت کرے۔واضح رہے کہ یہ سڑک سکا کس سے موال کلا تک بڑی جدوجہد سے مڈل اسکول موال کلا تک پہنچائی گئی تھی ۔اس ضمن میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے موال کلا کے لوگوں نے سڑک کی بری حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔وہیںموال کلا کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کے طلباءجب سڑک پہ پاﺅں رکھتے ہیں تو کپڑوں سے لے کر جوتے تک کپڑوں کی حالت خراب ہو جاتی ہے کہ اسکول کے اساتذہ بھی دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کی سڑک کی حالت خستہ ہے جس کی وجہ سے مقامی عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔