کانگریس نے لداخ کی عوام سے نا انصافی کی ہے:روندر رینا
لازوال ڈیسک
لیہہلیہہ سے تعلق رکھنے والی کانگریس مہیلا لیڈر ٹھکجے ڈولما نے بھاجپا کا دامن تھاما ۔اس ضمن میں بھاجپا ریاستی صدر روندر رینا، ستیش رما، نوانگ سمستھان، نوانگ ٹسیرنگ و دیگران نے ان کا بھاجپا میں شمولیت اختیار کرنے پر خیر مقدم کیا ۔واضح رہے ٹھکجے ڈولما ایک معروف سماجی کارکنان اور نبرا وادی سے کانگریس کی اہم لیڈر تھیں جنہوں نے کانگریس کو خیر آباد کہتے ہوئے بھاجپا کا دامن تھاما ہے ۔اس سلسلہ میں بھاجپا ریاستی صدر روندر رینا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے لداخ کی عوام سے ناانصافی کی ہے اور مودی حکومت نے یہاں کی عوام سے انصاف کیا ہے۔