اننت ناگ کا مقابلہ پلوامہ سے ہوگاکانٹے کی ٹکر متوقع
تنہا ایاز
پلوامہ سیفران پرائمیر لیگ پلوامہ کا فائنل میچ آج یعنی 24اپریل کو سپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں اننت ناگ اور وشہ بگ پلوامہ کے درمیان کھیلا جائے گا میچ کی تقریب پر ڈپٹی کمیشنر پلوامہ ڈاکٹر سید عابد رشید بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں جو کرکٹ ٹورنمنٹ سیفران پرائمیر لیگ کے نام سے 2018ءمیں شروع ہوا تھا کا فائنل میچ آج یعنی 24اپریل کو وشہ بگ پلوامہ اور اننت ناگ سپارٹانز کے مد مقابل کھیلا جائے گا ۔اس حوالے سے معروف ماحولیات کے ڈاکٹر روئف الرفیق جو کہ اس ٹورنمنٹ کے چیف آرگنائزر بھی ہے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد سیفران صنعت کو فروغ دینا تھا تاکہ اسکی طرف توجہ مرکوز کراسکےں ۔انہوںنے کہا کہ سیفران صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اور اسکی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ پچھلے کئی برسوں سے سیفران کی پیداوار میں کافی کمی آئی ہے ۔ ہم نے اس ٹورنمنٹ کا آغاز اسی لےے کیا تاکہ ہم کرکٹ کے ذریعے اس قیمتی صنعت کو بچانے کا پیغام دیں۔ نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ کا فائنل 24اپریل کو سپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں کھیلا جائے گا ۔تقریب پر وادی کے کئی نامور کر کٹ کھلاڑیوں کی آمد متوقع ہے ۔ادھر فائنل میچ کے موقعے پر ڈی سی پلوامہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریںگے۔نمائندے کے مطابق دونوں ٹیموں نے اس ٹورنمنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور فائنل میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔