اوسسوں کیرا کا وفد منکوٹیہ کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے ملاقی

0
0

منکوٹیہ نے دیہاتیوں کے مسائل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھا
ونے شرما
ادھمپور// اوسسوں کیرا کے لوگوں کا وفد پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق ممبر اسمبلی مسٹر بلونت سنگھ منکوٹیہ کی صدارت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے ملا اور اپنے مطالبات کو لے کر ایک میمو بھی پیش کیا ۔منکوٹیہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لڈن سے کیرا سڑک کو دکھاڈ تک سیاہ ٹاپ کیا جائے جو کہ لنک روڈ ہے پکھلائی کے لئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے متعلقہ محکمہ کے پاس فنڈس بھی دستیاب ہیں لیکن بلیک ٹاپ میں تاخیر کی جا رہی ہے جس سے مقامی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔منکوٹیہ نے کہا کہ ودھمپور سے پٹیا (موڑ) تک کا کرایہ مےٹاڈور اور بس ڈرائیور من مرضی سے وصول کرتے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرایہ کو فکس کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر شیام شرما جگدےو سنگھ وغیرہ بھی موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا