جی ایم سروڑی کا ڈیڈپیٹھ، مغلمیدان دورہ

0
0

آتشزدگی کے واقعے پردکھ کااظہار،متاثرین کیلئے معقول معاوضے کی مانگ
لازوال ڈیسک
مغلمیدان نائب صدر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی وسابق وزیر غلام محمد سروڑی نے یہاں ڈڈپیٹھ مغلمیدان کادورہ کیااور پیش آئے آگ کی واردات کے ایک واقعے پراظہٓر تشویش کیا ۔سروڑی نے متاثرین کی تکلیف ودرد جاننے کے بعدان کیساتھ اپنی ہمدردی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سابق وزیر نے گورنروضلع انتظامیہ سے مانگ کی کہ آگ متاثرین کو معقول معاوضہ بلاکسی تاخیر فراہم کیاجائے تاکہ انہیں کچھ راحت نصیب ہوسکے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب پیش آئی آگ کی اس واردات میں سات دکانات اور تین رہائشی ڈھانچے جل کر خاکستر ہوئے ہیں۔سروری نےکہاکہ آگ سے ہوئی تباہی کے متاثرین کیساتھ ان کی تمام تر ہمدردی و معاوضے کی فراہمی میں ہرممکن تعاون ہے۔سروری نےانتظامیہ سے مانگ کی کہ وہ ایک مفصل رپورٹ تیار کریں اور اعلیٰ حکام کوارسال کریں تاکہ انہیں بلاتاخیر مالی معاونت میسر ہوسکے۔سروری نے مانگ کی کہ متاثرین کو فی کس پانچ لاکھ روپے فراہم کئے جائیں۔سروڑی نے آگ کی بھیانک و نہ تھمنے والی وارداتوں پر اپنی فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے ایسی وارداتوں کے بچاﺅ کیلئے اقدامات اٹھانے کا اپنا دیرینہ مطالبہ دہراتے ہوئے مانگ کی کہ چھاترو اور کاہراہ میں آ?گ بجھانے والی مشینری دستیاب رکھی جائے کیونکہ ہربرس ایسی تباہ کن وارداتیں رونماہوتی ہیں اور لوگوں کو بھاری نقصانات سے دوچار ہوناپڑتاہے۔سروری نے متاثرین کو ہر ممکن مدد وتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا