میاں الطاف کی دختر کے انتقال پر چودھری یاسمین کا اظہار دکھ

0
0

مرحوم حاجی ولی محمد کھٹانہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
جموں //سابق وزیر میاں الطاف کی دختر بے نظیر الطاف کے انتقال پر ملال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے معروف کاروباری یاسمین چوہدری نے سوگوار کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ بڑا دکھ ہوا یہ سن کر کہ ہماری ریاست کے نامور شخصیت حضرت میاں الطاف احمد لاروی کی صاحبزادی بے نظےر الطاف کا انتقال ہوا، اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ میں بھی ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور باری تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر تحمل اور صبر جمیل عطا فرمائے ۔اس کے علاوہ انہوں نے نگروٹہ جموں کے مشہور و معروف شخص الحاج ولی محمد کھٹانہ انتقال پر تعزیت کی۔ چوہدری یاسمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرحوم نے ہمیشہ غریب لوگوں کی مدد کی ہے اور حق راہ کو اپنایا ہے۔ گوجر قوم کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے۔ مرحوم 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ انہوں نے علاقہ میں خاص کر سدرہ میں جامعہ مسجد شریف اور عیدگاہ کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ موصوف نے کہا کہ ہم آج اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔ موصوف نے دونوں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ چودھری یاسمین نے بتایا کہ یوں ہی مرحوم حاجی ولی محمد کھٹانہ کی وفات سنی تو وہ اپنے ساتھیوں سمیت سیدھے سدرہ مرحوم کے گھر پہنچے۔ اور ہزاروں کی تعداد میں مرحوم کا نماز جنازہ ادا کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا