یواین آئی
نئی دہلیوزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاکہ سری لنکا میں اتوارکو ایسٹر کے موقع پر ہوئے آٹھ بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے 207افراد میں تین ہندستانی شہری شامل ہیں۔محترمہ سوراج نے ٹوئیٹ میں کہا،”کولمبو سے مزید تفصیلات موصول ہوئی ہیں۔کل آٹھ بم دھماکے ہوئے ہیں۔مزید ایک دھماکہ کولمبوکے نزدیک دیہی ویڑا میں ایک گیسٹ ہاو¿س میں ہوا اور دوسرا کولمبو کے دیماتا گوڈا میں ایک رہائشی کالونی میں ہوا۔”محترمہ سوراج نے کہا کہ انھوں نے ابھی سری لنکا کے وزیرخارجہ تلک ماراپانا سے بات کی ہے اور انھوں نے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 207افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے لکھا،” انھوں نے تصدیق کی ہے کہ بدقسمتی سے اس دہشت گردانہ بم دھماکوں میں 207افراد ہلاک اور 450سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔” وزیرموصوف نے یہ بھی کہاکہ کولمبومیں ہندستانی ہائی کمیشن نے کہاہے کہ نیشنل اسپتال نے تین ہندستانی شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں اسے مطلع کیاہے۔ہندستانی وزیرخارجہ نے کہا، ” انکے نام لوکاشنی ،نارائن چندرشیکھر اور رمیش ہیں۔ہم مزید تفصیلات معلوم کررہے ہیں۔”
وزیر موصوف نے ضرورت پڑنے پر سری لنکا کو میڈیکل ٹیم سمیت امداد کی پیش کش بھی کی ہے۔