’ سماج کا ہرطبقہ ملک میں تبدیلی چاہتا ہے‘

0
0

مودی کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا:اویسی
یواین آئی

اورنگ آباد،مہاراشٹرآل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے صدر اسدالدین اویسی نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا۔مسٹر اویسی نے جمعہ کی رات مہاراشٹر کے کراڈ پورا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی نے چھوٹے اوردرمیانے کاروباریوں کو بحران میں ڈال دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹرمودی کی حکومت میں بے روزگاری بڑھی ہے اور کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کی آمدنی کم ہوگئی ہے ۔مسٹر اویسی نے ‘ادھورے وعدوں’ کے سلسلے میں وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پر سال 2014کے لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے کے لئے جھوٹے اور متوجہ کرنے والے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ بے روزگاری اور کسانوں کے مسئلوں سے نمٹنے کے بجائے بی جے پی پلوامہ دہشت گردانہ حملے اور قومی سلامتی کے سلسلے میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے بی جے پی امیدواروں کے حق میں ووٹ نہ دینے او رپارٹی کو سبق سکھانے کی اپیل کی ۔مسٹر اویسی نے کہا،“اب چھوٹے کاروباریوں،کسانوں اور مزدوروں سمیت سماج کا ہرطبقہ ملک میں تبدیلی چاہتا ہے ۔اس الیکشن میں زیادہ تر لوگ بی جے پی کے خلاف ووٹ دیں گے ۔”اے آئی ایم آئی ایم صدر شہر میں اپنی پارٹی کے امیدوار امیتیاز جلیل کے لئے انتخابی تشہیر کرنے آئے ہوئے تھے ۔انہوں نے کانگریس کے امیدوار سبھاش جمبد اور شیوسینا کے امیدوار چندرکانت کی بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ اورنگ آباد کے ووٹرضلع کی ترقی کے لئے اے آئی ایم آئی ایم اور ونچت بہوجن اگادھی(وی بی اے )کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہا،“ہم مسلمانوں ،دلتوں اور پسماندہ طبقوں کی ترقی کے لئے پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں وی بی اے کے ساتھ کام کررہے ہیں۔”مسٹر اویسی نے بی جے پی پر بھوپال میں دگوجے سنگھ کے خلاف سال 2006 کے مالے گا¶ں دھماکہ معاملے کی ملزم سادھوی پرگیا کو کھڑا کر کے جارحانہ طریقے سے پولرائزیشن کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا