پوٹن اور کم جونگ ان کی ملاقات اپریل کے اواخر میں ہو گی

0
0

 

ےو این این
ماسکو۔19اپرےل()روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے مابین رواں ماہ ایک اہم ملاقات ہو رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکراتی عمل ناکام ہونے کے بعد ان کی روسی صدر سے اس ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ کریملن نے جمعرات کو بتایا تھا کہ یہ سمٹ اپریل کے اواخر میں منعقد کی جائے گی، جس میں جزیزہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں بھی بات چیت ہو گی۔ امریکا کا الزام ہے کہ ماسکو حکومت پیونگ یانگ پر عائد عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کیمونسٹ ملک کو خوراک مہیا کر رہا ہے تاہم روس اس کی تردید کرتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا