بھارت – پاک تصوف کو مضبوط بنانے کے لئے صرف امید ہے:رینزو شاہ
لازوال ڈیسک
سرینگر چیئر مین کشمیر سوسائٹی انٹرنیشنل خواجہ فاروق رینزو شاہ نے یہاں ایل او سی ٹریڈ پر روک لگاتے ہوئے بھی کاروان امن کو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات کے ریکارڈ بالکل واضح ہیں میں نے بطور ڈائریکٹر اطلاعات ایک کمیٹی کے ہمراہ کاروان امن کا نام دیا تھا جس کو جسے چیف سیکریٹری نے قبول کیا تھا ۔موصوف نے کہا کہ صوفیت کے اوہر میرے مضبوط عقیدے کی بنیاد پر یہ نام قابل قبول بنا تھا ۔انہوں نے کہا جب کراس ایل و سی ٹریڈ پر پابندی عائد کی گئی تب کشمیر سوسائٹی انٹرنیشنل نے ایس او ایس مسیج کے ذریعے متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی کہ کاروان امن کو اس کی زد میں نہ لایا جائے کیونکہ یہ پیار اور محبت کی آخری امید ہے ۔