ریاستی گورنر نے کی بطور مہمان خصوصی شرکت
پسماندہ طبقات سے غرباءکےلئے ڈھائی کروڑ روپئے کئے مختص
لازوال ڈیسک
جموںشری ماتا وشنو دیوی نرائنا ہسپتال نے یہاں اپنا تیسرا یوم تاسیس منایا ۔واضح رہے 19اپریل2016ئ کو وزیر اعظم نرندر مودی نے اس ہسپتال کا افتتاح کیا تھا ۔وہیں تیسرے یوم تاسیس کے موقع پر ہسپتال کی جانب سے کئی ایک حصولیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔اس ضمن میں ماتریکا آڈیٹوریم میں ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاستی گورنر و چیئر مین شری ماتا وشنو دیوی شرائن بورڈ ستیہ پال ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں ڈاکٹر دیوی شیٹی چیئرمین و بانی نرائنا ہیلتھ نے بھی شرکت کی ۔علاوہ ازیں تقریب میں کئی اہم شخصیات نے بھی شمولیت کی ۔اس دوران شرائن بورڈ نے پسماندہ طبقات سے وابستہ غرباءکے حق میں ڈھائی کروڑ روپئے مختص کئے ۔اس ضمن میں سی اے او ،ایس ایم وی ڈی نرائنا ہسپتال ڈاکٹر من موہن ہرجائی نے اپنے خیالات کا اظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شمالی ہندوستان میں ہسپتال نے بہترین ٹیریشری ہسپتال کا مرتبہ حاصل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر سہولیات کے علاوہ ہمارے پاس ہسپتا ل میں امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریوں کیلئے اہم خصوصیات ہیں ۔واضح رہے ہسپتال میں 2016سے اب تک 6364سرجریز ہوئی ہیں،1751انجیو گرافی، 568انجیو پلاسٹی، شعبہ اونکولوجی میں 4921مریض ایڈمٹ ہوئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 616یاتریوں کا علاج و معالجہ بھی کیا ہے ۔