منجاکوٹ پولیس کی منشیات مخالف کاروائی56 بوتلیں شراب سمیت گاڑی کو بھی کیا ضبط

0
0

لازوال ڈیسک
منجاکوٹایس ڈی پی او منجاکوٹ نثار کھوجہ کے ہمراہ ایس ایچ او منجاکوٹ منظور کوہلی نے منجاکوٹ کے گلہوتی علاقہ میں راجوری پونچھ شاہراہ پر ناکہ لگا رکھا تھا جہاں گاڑیوں کی جانچ پڑتال سختی سے عمل میں لائی جارہی تھی۔ اسی دوران راجوری سے پونچھ کی جانب جارہی ماروتی گاڑی زیر نمبر 9000 PB11N کی بھی چیکنگ کی جہاں گاڑی سے شراب کی 56 بوتلوں سمیت رزوان احمد ولد محمد خلیل سکنہ دھار گلون مینڈر کو خراست میں لیا گیا۔اس دوران منجاکوٹ پولیس نے گاڑی کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ FIR No 29/19 U/S 48A کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا