محکمہ تحفظ خوراک کی خوراک جانچنے والی گاڑی منڈی وارد

0
0

لوگوں کو معیاری و غیر معیاری خوراک کے حوالے سے دی گئی جانکاری
ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی//محکمہ تحفظ خوراک کی جانب سے تحصیل منڈی کے صدر بازار میں خوراک کی جانچ کرنے والی گاڑی پہنچی جس کے ذریعے سے متعدد اشیا± خوردنی کی جانچ کی گئی اور اسی دوران لوگوں کو معیاری و غیر معیاری خوراک اور ان کے افادیت و نقصانات کے حوالے سے جانکاری بھی فراہم کی گئی – اس موقع پر تحفظ خوراک آفیسر جاوید اقبال چودھری نے صدر بازار کی دوکانوں سے جانچ کرنے کے لئے متعدد اشیا± خوردنی کے نمونے لئے جن کی جانچ گاڑی میں ہی کی گئی – اس موقع پر انہوں نے منڈی بازار کے علاوہ چنڈک میں بھی عام لوگوں کو معیاری و غیر معیاری اشیا± خوردنی اور ان کی افادیت و نقصانات کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ بازار سے انہیں چیزوں کو خریدا جائے جو معیاری ہوں تاکہ ان کی صحت کو کوئی نقصان نہ پہنچے – ناوید اقبال چودھری نے نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خوراک جانچ کرنے والی گاڑی کو لیکر وہ ہر علاقہ میں پہنچے گے اور بازار میں بک رہی اشیا± خوردنی کی جانچ کریں گے – ان کا کہنا تھا کہ بازار میں غیر معیاری اشیا± کو بیچنے کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا