انتظامیہ ناکارہ بنانے میں لاپرواہی برت رہی ہے، مقامی لوگوں کا الزام
اعجاز کوہلی
مینڈھر ´//مینڈھر کہ سرحدی علاقوں میں دونوں ملکوں کے مابین گولہ باری کے تبادلہ میں داغے گئے مارٹر شیل وقتاً فواقتاً ملتے ہی رہتے ہیں جبکہ ان کے زندہ ہونے کی وجہ سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ اسی سلسلہ میں سرپنچ گانی محمد شفیق نے نمائیدہ سے بات کرتے ہوے بتایا کہ گاﺅں بنلوئی میں عرصہ دراز سے ایک زندہ مارٹر شیل پڑا ہوا ہے جو اس علاقہ کہ لوگوں کی زندگیوں کہ لے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیا ہوا ہے لیکن ابھی تک اس مارٹر شیل کو ناکارہ نہیں کیا گیا ہے جو انتظامیہ کی لاپرواہی ثابت کرتا ہے۔