دارون نوگام چرا ر شریف کا چھ کمروں والا ہائی اسکول محکمہ تعلیم کی پیشانی پر بد نما داغ
شاہین امین
بڈگام//دارون نوگام چرار شریف میں قائم ہائی اسکول میں چھ سو طلاب کیلئے صرف آٹھ ا±ستاد تعینات ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق اسکول عمارت صرف چھ کمروں پر مشتمل ہے جس کے نتیجے میں غریب طلبا کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق دارون نوگام چرار شریف میں طلبہ وطالبات کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا ہے کیونکہ ہائی اسکول میں چھ سو طلبا کیلئے صرف آٹھ استاد ہیں جس کے نتیجے میں بچوں کی تعلیم ب±ری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔ مقامی شہری عبدالقیوم کے مطابق ہائی اسکول میں صرف چھ کمرے جن میں چھ سو طلبا کو بٹھایا جارہا ہے۔ مذکورہ شہری کا کہنا تھا کہ غریب طلبا کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ کوٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق منصوبہ بند سازش کے تحت تعلیم محکمہ دور دراز علاقوں میں ا±ستادوں کو تعینات کرنے سے قاصر ہے کیونکہ مافیاازم کے شکار اس محکمہ کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے گورنر ستیہ پال ملک سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔