تولی سڑوئی سڑک گیارہ سال سے تشنہ تکمیل

0
0

عوام کا وفد تحصیلدار منڈی سے ملاقی
ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی//محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے زیرِ نگرانی تعمیر ہو رہی چھیلہ اتولی سڑوئی سڑک کا کام گیارہ سال قبل شروع ہوا تھا لیکن چند مسائل کے پیشِ نظر سڑک طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی تشنہ تکمیل ہے جس کو لیکر چھیلہ اتولی اور سڑوئی کی عوام کے ایک وفد نے تحصیلدار منڈی جاوید احمد سے ملاقات کی – اس سلسلہ میں عوام نے تحصیلدار منڈی سے بات کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا اور انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر 28 تاریخ تک اس سڑک کے رکے کام کو دوبارہ شروع نہیں کیا گیا تو عوام سڑکوں پر اتر کر سراپا احتجاج ہو گی – تحصیلدار منڈی نے وفد سے مکمل بات چیت کرنے کے بعد عوام کو یقین دہانی کروائی کہ جلد اس سڑک کا کام شروع کروا دیا جائے گا – تحصیلدار منڈی نے اس موقع پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایکس ای این سے بذریعہ ٹیلی فون بات بھی کی اور 25 تاریخ کو سڑک کا کام دوبارہ شروع کروانے کو کہا – جب اس سلسلہ میں عوام نے لازوال سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کی وجہ سے اتنا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی یہ سڑک کو مکمل نہیں ہو سکی لیکن اب ایسا کوئی معاملہ پیش نظر نہیں ہے – ان کا کہنا تھا کہ عوام سڑک نہ ہونے کی وجہ سے سخت دشواریوں کا سامنا کر رہی ہے – ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو اس سلسلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلد از جلد اس سڑک کے کام کو شروع کرنا چاہیے وگرنہ عوام نے آج تحصیلدار منڈی سے وفد کی صورت میں ملاقات کر کے انہیں انتباہ بھی دیا ہے کہ وہ 28 تاریخ کے بعد سڑک پر اتر کر سراپا احتجاج ہوں گے – واضح رہے کہ وفد کی سرپرستی محمد اسلم یوتھ نیشنل کانفرنس بلاک منڈی کر رہے تھے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا