ڈاکٹر امبیڈکر اور جلیاں والے باغ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
جموںرام نوامی اور بیساکھی کے سلسلہ میں ادبی کنج کی جانب سے ایک ادبی محفل کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت سابق پرنسپل آر ڈی ورما نے کی جبکہ معروف قلمکار بشن داس نے تقریب میں نظامت کے فرائض انجام دئے وہیں تقریب میں ادبی کنج کے ممبران نے ڈاکٹر بی آ ر امبیڈکر کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جلیاں والے باغ کے قتل عام کے شہیدوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔اس دوران شام طالب نے عوام کو بیساکھی اور رام نوامی کی مبارک باد پیش کی اور ڈاکٹر امبیڈکر کی حیات پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر غرباءاور پسماندہ طبقات کیلئے پیش رہے ۔ وہیں جلیاں والے باغ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تقریب میں شامل شعراءاکرام نے اپنے کلام سے سامعین کو نوازہ ۔ا س موقع پر آرش دلموترہ، آر ڈی ورما، بشن داس، سنجیو کمار، سپارس شرما، راج کمل، راجیو کمار، وید اپال، ایس کے گپتا،جتندر بسن، ببلی زتشی، سنتوش نادن اور شام طالب نے شرکت کی۔