کالی کٹ مرکز الثقافة میں سالانہ ختم البخاری کانفرنس کا انعقاد آج

0
0

ملک بھر سے علما ،مشائخ ،اہل قلم ودانشواران سمیت ہزاروں کی تعداد میں ثقافی فارغین کی شرکت یقینی
لازوال ڈیسک
کالی کٹ جنوبی ہند کی معروف دینی ودعوتی درسگاہ جامعہ مرکز الثقافة السنیہ کے زیر اہتمام سالانہ اجلاس بنام ختم البخاری کانفرنس کا انعقاد آج مرکز کیمپس میں ہورہا ہے ۔ جس میں ملک بھر سے مندوبین ،علما ،مشائخ اور اہل قلم ودانشوران سمیت ہزاروں ثقافی علما شریک ہورہے ہیں ۔جس میں بحیثیت مہمان خصوصی سید غلام حسین شاہ الجیلانی (راجستھان )علامہ سید محمد نورانی اشرف الجیلانی (کچھوچھہ یوپی )سید بابر اسلام اشرف(وائس چیئر مین غریب نواز درگاہ کمیٹی اجمیر)مفتی سیف الدین اصدق فردوسی کولکاتہ ۔شریک ہورہے ہیں ،اطلاع کے مطابق پروگرام صبح ۹ بجے ثقافی سنگم اجلاس سے شروع ہوگا،بعد ازاں ختم البخاری پروگرام منعقد ہوگا ۔ اس موقع پرشیخ بوبکر احمد کے بزبان فیض ترجمان ختم البخاری کا آخری درس ہوگا ۔اور سال رواں فارغین ثقافی کو سند واجازت وخلافت سے نوازہ جائیگا ،ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کے مطابق شیخ الجامعہ کے درس بخاری میں چاروں مسلک کے پیروکار طالب علم زیر درس رہتے ہیں حنفی ،شافعی،مالکی اور حنبلی ۔بیک وقت چاروں ائمہ کی روشنی میں مسائل کا تصفیہ ،اور طلبہ کے افہام وتفہیم نہایت ہی سلیس انداز میں بزبان عربی اردو،ہندی اور ملیالم میں کرتے ہیں ،جو اپنے آپ میں منفرد اور ممتاز مقام رکھتا ہے ۔ڈاکٹر ازہری نے بتایاکہ تقریبا ۷۵ سالوں سے شیخ ابوبکر احمد کے ختم البخاری کا سلسلہ جاری ہوا جو آج الحمد للہ بحسن خوبی جاری ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا