پولنگ عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لئے روانہ،376پارٹیوں کی تعیناتی
شیخ الطاف
کشتواڑ ´//کشتواڑ میں ایک ہفتہ قبل آر ایس ایس لیڈر کو نا معلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر جان بحق کر دیا تھا اور اس کے چلتے پورے ضلع میں لوگوں نے احتجاج کیا اور ضلع میں حالات نا سازگار ہونے سے ضلع انتظامیہ نے کرفیو نافذ کیا تھا۔ اسی سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے نمائدہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 اپریل کو الیکشن ہے اور الیکشن کی مکمل تیاری کی گئی ہے جس میں مڑواہ ،واڑون ،دچھن میں الیکشن ڈیوٹی پر ملازموں کو جہاز کے ذریعہ 71پولنگ پارٹی کو بھیجا ہے اور آج 126 تا کل 151 یعنی کی کل ملا کر 376 پارٹی کو تعینات کیا ہے اور الیکشن کو پ±ر امن طورپر کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے لوگوں سے پ±ر زور اپیل کی ہے کہ اپنا ووٹ اپنی مرضی کے مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔