سوچیت سنگھ نے پہلے آرون میمورئل فٹ بال کا افتتاح کیا

0
0

 

لازوال ڈیسک
جموں//جموں وکشمیر فٹ بال ایسو سی ایشن کی زیر نگرانی کلیمریٹ فٹ بال کلب کی جانب سے منعقدہ آرون میمورئل فٹ بال ٹورنمنٹ کا افتتاح یہاں منی اسٹڈئم پریڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنیئر لیڈر سوچیت سنگھ نے کیا ۔ جو کہ اس افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوئے ، جبکہ اس دوران سابقہ ممبر اسمبلی راجیش گپتا اور ٹیم جموں کے ہیڈ زور آور سنگھ جموال مہمان اعزازی کے طور پر موجود تھے ۔ مہمان خصوصی نے دن کے دوسرے میچ کے دوارن ٹیموں سے تعارف بھی کیا ، جبکہ اس قبل پہلے میچ میں سپورٹس سوئیر ایف سی نے گوڈ سینک کالونی فٹ بال کلب کو شکست دی ، وہیں دوسرے میچ میں ہیرو کلب نے پارم فٹ بال کلب کو تین گول سے شکست دی ۔واضح رہے اس موقع پر جے کے ایف اے ٹرئزر سریندرسنگھ بنٹی نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کااستقبال کیا اور انہوں نے آرون شرما کے بارے میں بھی بتایا جن کی یاد میں یہ ٹورنمنٹ کروایا جا رہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا