ےو اےن اےن
لندن ´´//انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ (آج) بدھ سے لندن میں شروع ہوگا۔ ایونٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ میں گروپ میچز کھیلے جائینگے جس میں نارتھ گروپ میں نو ٹیمیں ہونگی اور دوسرا گروپ ساﺅتھ ہوگا اس میں بھی نو ٹیمیں ہونگی۔ایونٹ ناک آﺅٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز چھ میچ کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ گلامورگن اور ایسکس کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرے میچ میں گلوسٹرشائر اور سرے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ تیسرا میچ کینٹ اور ہمپشائر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ چوتھے میچ میں یارکشائر اور لیسسٹرشائر کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پانچویں میچ میں لنکا شائر اور ورسسٹر شائر کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی جبکہ چھٹا میچ ڈرھم اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 مئی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔