بجبہاڑہ میں محبوبہ مفتی کے قافلے پر سنگ باری

0
0

ایس ایس جی اہلکار زخمی؛کہاہم نے کیا خطا کی ہے؟
شاہ ہلال

اننت ناگجنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں پیر کے روز پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے قافلے پر سنگ باری ہوئی جس کے نتیجے میں ایک ایس ایس جی اہلکار زخمی ہوا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پیر کے روز اننت ناگ کے کھرم میں واقع زیارت شریف پر حاضری دینے کے بعد بجبہاڑہ، جہاں انہیں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرنا تھا، کی طرف جارہی تھیں کہ سرہامہ پہنچتے ہی ان کے کاررواں پر سنگ باری ہوئی۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سنگ باری کے حملے سے اگرچہ محبوبہ مفتی کو کوئی گزند نہیں پہنچی تاہم کاررواں میں شامل ایک گاڑی کو نقصان پہنچا اور اس کو چلانے والا ایس ایس جی اہلکار زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر محبوبہ مفتی کو بہ صحیح سلامت بجبہاڑہ پہنچایا جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔قصبہ بجبہاڑہ میں منعقدہ ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران محترمہ مفتی نے پتھراﺅ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ‘آپ ناراض ہو کہ محبوبہ مفتی ہمارے پاس کیوں نہیں آتی تھیں۔ میں کیسے آتی؟ ابھی ہم کھرم سے آرہے تھے کہ کسی نے پتھر مارا اور ہمارے قافلے میں شامل ایک گاڑی کا ڈرائیو زخمی ہوا۔ ہم نے کیا خطا کی ہے؟’۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محبوبہ مفتی کے کاررواں پر ہوئے سنگ باری حملے میں ایک ایس ایس جی اہلکار زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ایس ایس جی اہلکار کو معمولی نوعیت کی چوٹ آئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘یہ ایک انتہائی بدقسمت واقعہ ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور زخمی ایس ایس جی اہلکار کی فوری صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں’۔بتادیں کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ پارلیمانی حلقہ انتخاب سے قسمت آزمائی کررہی ہیں۔ وادی کشمیر کا حساس ترین پارلیمانی حلقہ مانے جانے والے اننت ناگ میں تین مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا