سید نیاز شاہ
پونچھ// ہند پاک افواج کے مابین سرحدی کشیدگی کے باعث پچھلے دو ہفتے سے معطل رہی راہ ملن بس سروس آج ایک بار پھر پونچھ سے راولاکوٹ کے لیے روانہ ہوئی۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوے متعلقہ آفیسر جہانگیر خان نے کہا کہ آج کل ملا کر 19 مسافر سرحد کے آر پار ہوے جن میں 13 مسافر واپس ہندوستانی زیر انتظام کشمیر سے واپس گئے جبکہ ایک نیا مسافر اس پار سے ہندوستانی زیر انتظام کشمیر آیا۔جبکہ پانچ مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے واپس اس پار آئے جبکہ ہندوستان کی طرف سے کوئی بھی نیا مسافر اس پار نہیں گیا۔ اس سلسلے میں مذید بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ہند پاک افواج کے مابین سرحدی کشیدگی کے باعث پونچھ راولاکوٹ بس سروس دو ہفتے کی معطلی کے بعد آج پھر روانہ ہوئی۔