پی ڈی پی و کانگریس کے درجنوں کارکن این سی میںشامل ہوئے
شاہ ہلال
اننت ناگ // اننت کے ڈورو منزموہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ورکرس میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت پارٹی کے سنیئر لیڈر فاروق احمد بٹ نے کی۔ میٹنگ میں پارٹی سے وابستہ کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھیں ،اس موقعہ پر فاروق بٹ نے میٹنگ میں آئے ہوئے ورکروں پر زور دیا کہ وہ 23 اپریل کو پارٹی کے اننت ناگ پارلیمانی نشست کے امیدوار حسنین مسعودی کے حق میں ووٹ ڈال کر اسے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے ۔اس موقع پر پی ڈی پی اور کانگریس سے تعلق رکھنے والےدرجنوں کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں اپنی شمولیت اختیار کی جس پر فاروق بٹ نے انکا والہانہ استقبال کیا۔فاروق بٹ نے کہا کہ لوگ بدلاﺅ چاہتے ہے اور یہی وجہ ہے کہ آئے روز جوق در جوق لوگ نیشنل کانفرنس میں شامل ہوتے ہے۔