لازوال ڈیسک
ادھمپورسابق وزیر و بھاجپا ترجمان اعلیٰ پریا سیٹھی نے یہاں ادھمپور پارلیمانی نشست کیلئے بھاجپا امیدوار ڈاکٹر جتندر سنگھ کے حق میں انتخابی مہم کے دوران ادھمپور کے ڈوڈو بلاک کے لاٹی گاﺅں میں ایک اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جتندر سنگھ ریس میں آگے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نرندر مودی کی قیادت میں بھاجپا لیڈران لوگوں سے کئے گئے وعدوں کے پیش نظر وعدہ بند ہیں ۔سیٹھی نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ پانچ برسوں میں کشمیر رتا کنیا کماری ترقی کی ہے اور مودی حکومت ہمیشہ لوگوں کیلئے ہے ۔