سترہ سال سے بیٹا لا پتہ ہے،ہر جاہ ڈھونڈا آج تک نہیں ملا:کملا دیوی

0
0

کہا کوئی بھی میری مدد کو نہ آیا ،راجوال نے مدد کی یقین دہانی کرائی
لازوال ڈیسک
جموںبھاجپا کے ریاستی سربراہ آئی ٹی اور سوشل میڈیا جے دیو راجوال نے ’قومی ہم آہنگی ‘دن پر وارڈ نمبر 8 میں دورہ کیا اس دوران کانتا دیوی بیوہ سومناتھ نے اپنی پر نم آنکھوں سے بد قسمتی کی المناک کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ سترہ سال قبل ان کا بیٹا اشوانی کمار جو جے ایم سی میں بطور اڈہاک بیس ملازم تھا لا پتہ ہو گیا تھا جس کی تالاش میں ماں کی مامتا نے ہر جگہ ڈھونڈا لیکن ان کا لخت جگر نہ مل پایا ۔کانتا دیوی نے مزید کہا کہ وہ اپنی پر نم آنکھوں سے آج تک اپنے بیٹے کی تالاش میں ہیں جس کیلئے انہوں نے ہر جاہ سے مدد مانگی مگر کوئی مدد کو نہ آیا ۔بے سہارہ ہونے کا دکھ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس، غیر سرکاری تنظیموں ،آفیسران، انتظامیہ یعنی ہر جگہ جہاں تک کوئی امید باقی تھی کے چکر کاٹے مگر اب تک کوئی بھی ان کی مدد کو سامنے نہ آیا ۔اس ضمن میں بھاجپا لیڈر راجوال نے انھیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملہ میں ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا