معروف سیاسی کارکنان نے بانہال مین نیشنل کانفرنس کا دامن تھاما

0
0

ضلع صدر این سی سجاد شاہین نے جتائی پارٹی کی بنیادی سطح پر مضبوطی کی امید
لازاول دیسک
بانہالبھاجپا اور پی ڈی پی سے وابستہ کئی سیاسی کارکنان نے بانہال حلقہ انتخاب میں نیشنل کانفرنس کا دامن تھام کر پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے کا عزم کیا ۔واضح رہے اس موقع پر تحصیل رامسو کے سباگنی گاﺅں کے سیاسی کارکنان نے ضلع صدر این سی سجاد شاہین کی قیادرت میں پارٹی میں شوملیت اختیار کی جہاں موصوف نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی بنیادی سطح پر مضبوطی کی امید جتائی ۔انہوں نے کہا کہ نئے شرکاءعوام تک پہنچ کر عوامی مسائل کی شناخت کریں اور ان کے ازالہ کروایا جائے ۔شاہین نے مزید کہا کہ پارٹی کے ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ کو مد نظر رکھنے کے ساتھ پارٹی کی پالیسیوں سے بھی متاثر ہو کر عوام پارٹی میں شامل ہو رہی ہے ۔موصوف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں آگے آکر سیکولر طاقتوں کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا