ماں بننے کی خبروں کو دیپیکا نے مستردکیا ےو اےن اےن ممبئی ۔14اپرےل( )دیپیکا پاڈوکون نے میڈیا کے ایک حصے میں آنے والے ان خبروں کو مسترد کردیا ہے، جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ جلد ہی ماں بننے جا رہی ہیں۔ دیپکیا کا کہنا ہے کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا ہے اور ان کی تمام توجہ اپنی پروڈکشن کمپنی کی پہلی فلم چھپاک بنانے پر ہے۔دیپیکا نے کہا کہ کسی بھی عورت کے لئے ماں بننا سب سے زیادہ خوشگوار احساس ہے اور وہ بھی اس احساس سے گزرنا چاہتی ہیں، لیکن ابھی اس میں وقت ہے۔ دیپیکا نے ساتھ میں کہا ہے کہ وہ جب بھی اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گی، تو دنیا کو ضرور بتائیں گی۔ دیپیکا نے میڈیا سے درخواست کی کہ ایسی خبروں کو لے کرجذبات کا خیال رکھا جانا چاہئے۔ دیپیکا کی پہلی پروڈکشن فلم چھپاک کی شوٹنگ حال ہی میں دہلی میں ہوئی۔ ایسڈ اٹیک کی متاثرہ لکشمی اگروال کی زندگی سے متاثر اس فلم کی ہدایت کاری میگھنا گلزار کر رہی ہیں اور وکرانت میسی دیپیکا کے ساتھ اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کو دیپیکا اگلے سال جنوری کے دوسرے ہفتے میں ریلیز کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔ اسی دن اجے دیوگن کی پروڈکشن کمپنی کی فلم میںتانا جی بھی ریلیز ہوگی۔ حالانکہ یہ بھی چرچہ ہے کہ اس ٹکراﺅ کو ٹالنے کے لئے دونوں فلموں میں سے کسی ایک کی رہایلیز تاریخ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

0
0

xےو اےن اےن
ممبئی ۔14اپرےل( )دیپیکا پاڈوکون نے میڈیا کے ایک حصے میں آنے والے ان خبروں کو مسترد کردیا ہے، جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ جلد ہی ماں بننے جا رہی ہیں۔ دیپکیا کا کہنا ہے کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا ہے اور ان کی تمام توجہ اپنی پروڈکشن کمپنی کی پہلی فلم چھپاک بنانے پر ہے۔دیپیکا نے کہا کہ کسی بھی عورت کے لئے ماں بننا سب سے زیادہ خوشگوار احساس ہے اور وہ بھی اس احساس سے گزرنا چاہتی ہیں، لیکن ابھی اس میں وقت ہے۔ دیپیکا نے ساتھ میں کہا ہے کہ وہ جب بھی اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گی، تو دنیا کو ضرور بتائیں گی۔ دیپیکا نے میڈیا سے درخواست کی کہ ایسی خبروں کو لے کرجذبات کا خیال رکھا جانا چاہئے۔ دیپیکا کی پہلی پروڈکشن فلم چھپاک کی شوٹنگ حال ہی میں دہلی میں ہوئی۔ ایسڈ اٹیک کی متاثرہ لکشمی اگروال کی زندگی سے متاثر اس فلم کی ہدایت کاری میگھنا گلزار کر رہی ہیں اور وکرانت میسی دیپیکا کے ساتھ اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کو دیپیکا اگلے سال جنوری کے دوسرے ہفتے میں ریلیز کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔ اسی دن اجے دیوگن کی پروڈکشن کمپنی کی فلم میںتانا جی بھی ریلیز ہوگی۔ حالانکہ یہ بھی چرچہ ہے کہ اس ٹکراﺅ کو ٹالنے کے لئے دونوں فلموں میں سے کسی ایک کی رہایلیز تاریخ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا