ادھمپور میں ضلع کمشنر نے تین روزہ دیویکا بیساکھی میلے کا افتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
ادھمپوربیاساکھی کے تہوار کے پیش نظر یہاں ادھمپور میں ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور نے تین روزہ دیویکا بیساکھی میلے کا افتتاح کیا ۔وہیں تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ضلع کمشنر نے عوام کو بیساکھی کی مبارکباد پیش کی اور امید جتائی کہ یہ تہوار ریاست میںامن و یکجہتی لائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ فکر ےس عوام اس میلے میں آتی ہے ۔ڈاکٹر سنگلہ نے مزید کہا کہ ایسے میلوں کے موقع پر ہر مذہب، ذات کے لوگوں کو آپس میں ملنے کا موقع فراہم ہوتا ہے ۔انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میلے کے مقام پر صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔اس موقع پر اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک کمار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرگروندرجیت سنگھ، جی ایم ڈی آئی سی سورم چند شرما، ضلع اطلاعات آفیسر انجینئر سجاد بشیر سومبیرائے و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا