یو این آئی
رملہ، 14 اپریل (ژنہوا) مغربی ایشیا میں قیام امن میں یروشلم کو شامل نہ کرنے پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ پر حملہ کیا ہے ۔یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی۔ محمود عباس نے یہاں نئی [؟][؟]حکومت کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا“فلسطین مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن فلسطین کے لوگ اور ان کی قیادت مکمل طور پر ذمہ داری ادا کریں گے ”َ۔ انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا“نئی فلسطینی حکومت کے وزرا نے یروشلم کو امن منصوبہ میں شامل نہ کرنے پر اس منصوبہ کو منسوخ کر دیا ہے ۔ اگر یروشلم منصوبہ میں شامل نہیں ہے تو ہمیں آئندہ کی منصوبہ کے بارے میں بھی نہیں جاننا ہے ”۔ قابل غور ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2017 کے آخر میں یروشلم کو اسرائیل کادارالحکومت قرار دیا تھا اور امریکہ کے سفارت خانے کو بھی سال 2018 میں تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا تھا. جس کے بعد سے امریکہ اور فلسطین کے تعلقات میں دڑاڑ آگئی ہے ۔ژنہوا،