محلہ ترکھانہ اور ڈاراں کی عوام سڑک سے محروم

0
0

بیدار بی میں مقامی لوگوں کا اہم اجلاس منعقد
وسیم حیدری
منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی سے 5 کلو میٹر کی دوری پر واقع گاو¿ں بیدار بی کے محلہ ترکھانہ اور ڈاراں کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ جبکہ یہاں پر سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔1200 سے زائد نفوس پر مشتمل ان دو گاو¿ں کے لوگ اس ترقی یافتہ دور میں بھی پیدل چلنے پر مجبور ہیں اور اس سے جہاں عوام دیگر مشکلات کا سامنا کر رہی ہے وہیں سڑک کا نہ ہونا یہاں کے بچوں کو تعلیمی میدان میں فراغت حاصل کرنے سے روکے ہے – اسی سلسلہ میں اتوار کو بیدار بی کے محلہ ترکھانہ اور ڈاراں کے معزز لوگوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے سڑک کے سلسلہ میں گفت و شنید کرتے ہوئے انتظامیہ سے محلہ ٹھکراں سے محلہ ڈاراں تک لنک سڑک فراہم کرنے کی مانگ کی۔ اس معاملہ کو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو کی اطلاع میں لانے کے لئے ایک یاداشت بھی لکھا – اجلاس کے فوراً بعد اعجاز احمد نامی ایک مقامی شخص نے لازوال سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عرصہ دراز سے یہاں کی عوام جہاں دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے وہیں ان میں سے ایک سہولت سڑک سے بھی یہاں کے لوگوں کو محروم رکھا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے یہاں کی عوام نہایت دشواریوں کا سامنا کر رہی ہے – ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی علاقہ میں سڑک نہ ہو تو ظاہر ہے کہ وہاں دیگر ترقیاتی کام بھی ممکن نہیں ہیں اور یہ دونوں گاو¿ں بھی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے باقی ترقیاتی کاموں سے بہرہ بر ہیں – ان کے مطابق یہاں کی عوام آج بھی کاندھوں پر سامان اٹھائے چلتی ہے اور جب بیماری کے عالم میں کسی شخص کو ہسپتال پہنچانا ہوتا ہے تب یہاں کے لوگ مزید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے بچوں کا تعلیمی مستقبل بھی خطرے میں ہے اور اسی سب کو مد نظر رکھ کر اتوار کو یہاں کی عوام نے ایک اجلاس منعقد کر اس حوالے سے گفت و شنید کر کے ضلع و تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ محلہ ٹھکراں سے محلہ ترکھانہ تک عوام کے لئے رابطہ سڑک فراہم کریں تاکہ یہاں کے لوگ مزید مشکلات کا سامنا نہ کریں – انہوں نے دونوں گاو¿ں کے لوگوں کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ پر غور و خوض کر جلد رابطہ سڑک کے کام کو شروع کروائیں –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا