یو این آئی
موہالی، //رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی پر کنگز الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل میچ میں سست اوور ریٹ کے لیے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔بنگلور نے پنجاب کے خلاف ہفتہ کو میچ میں آٹھ وکٹ سے جیت درج کی تھی جو اس ٹورنامنٹ میں پہلی جیت بھی ہے ۔ آئی پی ایل کی جانب سے جاری سرکاری بیان کے مطابق، "بنگلور کی ٹیم کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ کے دوران سست اوور ریٹ کے لیے مجرم پایا گیا ہے اور آئی پی ایل ضابطہ اخلاق قوانین کے مطابق اس کے لیے کپتان وراٹ کوہلی پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے ۔ "ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما اور راجستھان رائلس کے کپتان اجنکیا رہانے کے بعد وراٹ تیسرے کھلاڑی ہیں جن کی ٹیم کو سست اوور ریٹ کے لیے سزا دی گئی ہے ۔ اگر وراٹ اگلے میچوں میں بھی سست اوور ریٹ کے مجرم پائے جاتے ہیں تو ان پر اگلی بار جرمانے کی رقم بڑھائ¸ جا سکتی ہے یا ایک میچ کے لئے معتوب کیا جا سکتا ہے ۔بنگلور نے آئی پی ایل میں اب تک چھ میچ ہارے ہیں لیکن پنجاب کے خلاف اس نے 174 رن کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کر لی جو اس کی پہلی جیت بھی ہے ۔یو این آئی