بانڈ ی پورہ مےں درند ہ صفت باپ کا کالا کارنامہ

0
0

والد کے ہاتھوں ہوس کی شکار بےٹی نے موت کو گلے لگاےا۔ والد سمےت تےن افراد سلاخوں کے پےچھے
سی این ایس

سرینگربانڈ ی پورہ مےں ایک درند ہ صفت باپ کے کالے کارنامہ سے انسانےت کا سر شرم سے جھک گےا کےونکہ ےہاں ایک لڑکی نے اپنے والد کے ذریعہ مبینہ طور پر عصمت دری کئے جانے کے بعد خودکشی کر لی۔ پوےس نے حر کت مےں آ کر اس کے والد سمےت تےن ملزمان کو حراست مےں لےکر ان کےخلاف سنگےن مقدمات درج کرلےے ۔ سی اےن اےس کے مطابق سماجی وےب سائٹ پر وائر ئل ہونے والے اےک وےڈےو مےں خودکشی کرنے والی لڑکی کی بہن کے مطابق، اس کا والد اس کی بہن ( گلشنہ )کے ساتھ کئی برسوں سے عصمت دری کر رہا تھا۔ لیکن وہ قتل کے ڈر سے کسی کے سامنے اسے کہہ نہیں پا رہی تھی۔ خےال رہے ےہ واقعہ بانڈی پورہ کے چٹھی بانڈے چھلی ون بانڈ ی پورہ مےں پےش آ ےاہے جہاں مبےنہ طور والد کے ہوس کے شکار گلشنہ زہر کھانے کے بعد صدر اسپتال مےں زےر علاج تھی اور جمعہ کی شام وہ اسپتال مےں دم توڑ بےٹھی۔ خو دکشی کر نے والی لڑ کی کی بہن نے الزام لگایا کہ اس کا چاچا بھی اپنی بیٹی سے عصمت دری کرتا ہے۔ اس نے کہا کہ جب میرے والد کو میرے چاچا کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنا شروع کر دیا۔ وہ والد کے سامنے گڑگڑائی لیکن انہوں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی“۔لڑکی نے الزام لگایا کہ اس کے والد نے اس کے ساتھ بھی عصمت دری کی کوشش کی۔ اس نے کہا کہ جب اس نے اس پورے معاملہ کی شکایت اپنے دادا جی سے کی تو انہوں نے معاملہ کو چھپانے کے لئے کہا۔ لڑکی نے بتایاکہ میں نے اپنے دادا جی کو بتایا لیکن انہوں نے مجھ سے کہا کہ اس بات کو چھپا کر رکھو کیوں کہ اس سے خاندان کے بدنامی ہوگی“۔ اس دوران پولےس نے لڑ کی کے والد ولاےت شاہ ، اور ان کے دو چاچا ﺅں اےوب قرےشی اور اکبر قرےشی گرفتار کر لےا گےا۔ پولےس تھانہ ار گام نے اس ضمن مےں اےک اےف آ ئی آر زےرنمبر04/209 زےر دفعات506, 376,306 درج کرلےا گےا۔پولیس نے کہا کہ زہر کھانے کے بعد لڑکی کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ اورطبی ٹےسٹ کے لئے لڑکی لاش پولیس نے اپنی تحوےل میں لے لی ہے۔ اس واقعہ کے بعد لوگ سڑ کوں پر نکل آ ئے اور انہوںنے ملزمان کے خلاف زوردار احتجاجی مظا ہرے کرتے ہوئے ملزمان کو پھانسی دےنے کا مطالبہ کےا۔واقعہ کے بعد علاقہ مےں ماتم ہے اور کسی کے لب پر ےہی بات ہے کہ ملزمان اگر واقعی اس سنگےن جرم کے مرتکب پائے گئے تو ان کو سر عام پھانسی دی جانے چاہےے۔متحدہ مجلس علماءجموںوکشمیر کے ترجمان نے اس شرمناک واقعہ کو انتہائی افسوسناک اور کشمیری سماج میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی، بے حیائی کے رحجان کو حد درجہ تشویشناک قرار دیتے ہوئے علمائ، ائمہ اوروالدین پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کے شرمناک اور گھناونے واقعا ت کو روکنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ترجمان نے کہا کہ بانڈی پورہ کا یہ شرمناک واقعہ کشمیر میں کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے افسوسناک اور دل دہلا دینے والے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں جو کشمیری سماج کی تنزلی اور پستی کو ظاہرکررہے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا