کانگریس اور نیشنل کانفرنس سیکولر ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں،سچائی سے کوسوں دور:برج گپتا

0
0

لازوال ڈیسک
جموںبھاجپا ترجمان اعلیٰ برج گپتا نے یہاں اپنے ایک بیا ن میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں سیکولر ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں لیکن سچائی سے کوسوں دور ہیں ۔وہیں انہوں نے ڈپٹی میئر سرینگر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران شیخ نے اپنے نام کے ساتھ مجاہد لگایا ہے اور دوسروں کو بھی مجاہد کہلوانا چاہتے ہیں اور کانگریس کی جانب سے کوئی بھی مذمت نہ ہوئی ہے ۔انہوں نے جی اے میر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جی اے میر کہتے ہیں کہ بھاجپا منقسم سیاست پر یقین رکھتی ہے لیکن بھاجپا کے دور اقتدار میں کوئی بھی فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا