آرمی نے منایا یوم راجوری ،بہادروں کو کیا خراج عقیدت پیش

0
0

اسکولی طلاب ، فوج کے افسران اور گورنر کے مشیر کیول کمارنے کی شرکت
لازوال ڈیسک
راجوریہر سال کی طرح امسال بھی فوج کی جانب سے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر وں کی یاد میں ضلع راجوری میں ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع راجوری کو پاکستانی افواج کے قبضہ سے نجات دلانے والے فوج کے ثپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔وہیں اس تقریب کا افتتاح جی او سی ،ایس آف سپیڈس ڈویژن دس اپریل کو بہادروں کے لواحقین کو نواز کر کیا تھا ۔جبکہ بارہ اپریل کو سرپنچوں کے ایک بڑے وفد نے جی او سی سے ملاقات کی جہاں دیہی علاقہ جات کی ترقی کیلئے اہم نقاط پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر 120سرپنچوں اور 134ایکس سروس مین حضرات نے شرکت کی ۔اس ضمن میں گزشتہ روزبہادروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ تقریب کا آغاز ہوا ۔اس دوران گجر منڈی راجوری میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں فوج کے آفیسران کے ہمراہ گورنر کے مشیر کیول کمار نے بھی شرکت کر خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر تقریب کے کئی اہم پہلوﺅں کا اہتمام ہوا جہاں ایک خوبصورت ثقافتی پروگرام بھی دیکھنے کو ملا جس میں مختلف اسکولوں کے طلاب نے اپنے ہنر دکھائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا