’حملے انٹلی جنس کی ناکامی اور سیکورٹی ایجنسیوں کی چوک ‘

0
0

کشتواڑ میں بھی آپریشن آل آوٹ شروع کیا جاناچاہئے: رویندر رینہ
یواین آئی

جموںبی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے کہا کہ کشتواڑ میں بھی کشمیر کے طرز کا آپریشن آل آوٹ شروع کیا جانا چاہئے۔واضح رہے کہ ضلع اسپتال کشتواڑ میں منگل کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں کی فائرنگ سے آر ایس ایس کے لیڈر چندرا کانت سنگھ اور ان کے ذاتی محافظ راجندر کمار جاں بحق ہوئے۔ حملہ آور مہلوک پولیس اہلکار (ذاتی محافظ) کی سروس رائفل بھی چھین کر فرار ہوئے تھے۔جمعہ کے روز ترکوٹہ نگر میں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رویندر رینہ نے کہا ‘جس طرح کشمیر میں آپریشن آل آوٹ چل رہا ہے اسی طرح کشتواڑ کے اندر بھی آپریشن آل آوٹ شروع کیا جانا چاہئے’۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ کو فوج کے حوالے کیا جانا چاہئے اور انہیں (فوج کو) آپریشن آل آوٹ شروع کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا ‘پچھلے چھ مہینوں سے لگاتار یہ جانکاری موصول ہورہی تھی کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے ملی ٹنٹوں کی دراندازی واپس کشتواڑ کی طرف ہوئی ہے اور کشتواڑ کی طرف اندروال وغیرہ انتخابی حلقوں میں ملی ٹنٹوں نے کمیں گاہیں بنائی ہیں جس کی سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاعات فراہم کی گئی تھیں’۔انہوں نے کہا کہ دن دھاڑے ہسپتال کے اندر ملی ٹنٹوں کی طرف سے یہ واقعہ انجام دینا انٹلی جنس کی ناکامی اور سیکورٹی ایجنسیوں کی چوک ہے۔رینہ نے کہا کہ کشتواڑ کے سابق رکن اسمبلی سنیل کمار شرما نے بھی حکام کو کشتواڑ میں ملی ٹنٹوں کی نقل و حرکت کے بارے میں چھ ماہ پہلے جانکاری دی تھی اگر حکام نے صحیح طریقے سے وہاں کام کیا ہوتا تو شاید انیل پریہار، اجیت پریہار اور چندر کانت کی شہادت نہ ہوئی ہوتی۔کانگریس کے انتخابی منشور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے رویندر رینہ نے کہا کہ کانگریس کے منشور کو پڑھ کر لگتا ہے کہ یہ منشور پاکستانیوں، ملی ٹنٹوں اور علاحدگی پسندوں کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کے لوگ کانگریس کے انتخابی منشورکو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔رینہ نے کہا ‘جموں کے تئیں کانگریسوں کے دلوں میں بیر ہے وہ لوگ جموں کو برباد کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک بی جے پی کا ایک ایک کارکن اور ایک ایک ڈوگرہ موجود ہے تب تک جموں کے اندر بھارت کے جھنڈے کو شان سے لہرایا جائے گا’۔انہوں نے گانگریس کو غداروں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس مہاراجہ ہری سنگھ جی کو کانگریس کے پنڈت نہرو اور نیشنل کانفرنس کے شیخ محمد عبداللہ نے بے عزت کرکے جموں کشمیر سے بے دخل کیا جموں کے لوگ ایسی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا