سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں ای گورننس کے نظام کا آغاز کیا گیا

0
0

لازوال ڈیسک
گاندبلسینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر، پروفیسر مہراج الدین میر نے جمعہ کو یونیورسٹی کے گرین کیمپس میں ای گورنمنٹ کے نظام کو شروع کیا ۔واضح رہے پہلے مرحلے میں، دو کور ماڈیولز ،اکیڈمک ،اسٹور اور انوینٹری ماڈیول کو شروع کیا گیا ۔اس موقع پر، یونیورسٹی کے رجسٹرار فیاض احمد نکہ ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر، ڈاکٹر سید ظہور گیلانی ، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی کے دیگر منتظمین موجود تھے ۔وہیں پروفیسر مہراج الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ای گورننس منصوبے کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد کارکردگی کو بہتر بنانے، رسائی کو بہتر بنانے، شفافیت بڑھانے، سرکاری معلومات تک رسائی کو آسان بنانے، غلطیوں کو کم کرنے، دستیابی کو برقرار رکھنا ہے اور یہ وقت بچاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی ادارہ یا فرد کسی خاص تکنیکی ٹیکنالوجی سے الگ نہیں رہ سکتا، خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی انسانی زندگی کا اہم پہلو بن چکا ہے ۔موصوف نے مزید کہا کہ مستقبل میں یونیورسٹی کے دوسرے شعبہ جات کو بھی ای گورننس ماڈیول میں بھی شامل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا