رتنی پورہ پلوامہ علاقے کو نیا ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے

0
0

ڈی سی پلوامہ اور محکمہ بجلی سے مقامی لوگوں کا مطالبہ
تنہا ایاز
پلوامہ رتنی پورہ پلوامہ علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر عوام کے لےے دردسر بنا ہوا ہے ٹرانسفارمر پر زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے سال رواں کے دوران چار بار خراب ہو چکا ہے مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس وقت اگر چہ بجلی ٹرانسفارمر ٹھیک ہے مگر اس پر اتنا لوڈ ہے کہ کسی بھی وقت خراب ہوسکتاہے یہی وجہ ہے کہ جنوری مہینے سے کئی بار خراب ہوچکا ہے جسکی وجہ سے علاقے کے لوگ کافی پریشان ہے بٹ محلہ رتنی پورہ کے لوگوں نے ڈی سی پلوامہ ، محکمہ بجلی کے چیف انجینیر اور اے ای ای محکمہ بجلی پلوامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں 250KVبجلی ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق بٹ محلہ رتنی پورہ پلوامہ علاقے کے لوگوں نے مانگ کی ہے کہ علاقے کو نیا ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے کابجلی ٹرانسفارمر اگرچہ اس وقت ٹھیک ہے تاہم رواں سال کے دوران چار بار خراب ہوچکا ہے۔بٹ محلہ رتنی پورہ علاقے کے لوگوں نے نمائندے تنہا ایاز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بجلی ٹرانسفارمر پر زیادہ لوڈ اور کئی کارخانے اس پر چل رہے ہیں۔لوگوں نے مذید بتایا ہے کہ علاقے کے ٹرانسفارمر پر زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے بار بار خرابی پیش آتی ہے۔اس حوالے سے بٹ محلہ رتنی پورہ کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پلوامہ ، چیف انجینیر محکمہ بجلی اور اے ای ای پاور ڈپارٹمنٹ پلوامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کو 250KVٹرانسفارمر فراہم کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا