سب ضلع کوٹرنکہ میں راشن کی چوری عروج پر بدھل میں 30 بیگ راشن کے ہوئے ضبط

0
0

مزید تحقیقات کے بعد قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: ایس ایچ او بدھل
نظارت حسین آزاد
بدھل// سب ضلع کوٹرنکہ میں راشن کی چوری عروج پر کہیں غریبوں کو راشن ملتا نہیں تو کہیں وافر مقدار میں راشن کو محکمہ کے ملازمین مل کر راشن اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کو بیچتے ہیں اور جب غریب لوگ راشن کے لئے جاتے ہیں تو انہیں یہ کہہ کر بھیج دیا جاتا ہے یا تھوڑا بہت دے کر واپس کردیا جاتا ہے کہ راشن اس بار پورا آیا ہی نہیں اگلی بار لے جانا اسی طرح ہر بار لوگوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے لیکن دیوار کے پیچھے کچھ اور ہی ہوتا ہے۔ اور جو محکمہ ڈیلر ہیں وہ راشن کو بلیک فروخت کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے غریب لوگ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں جہاں غریب لوگوں کو راشن پورا ہیں نہیں ہوتا وہیں امیروں کے گھروں میں راشن کے انبار ہوتے ہیں جو کہ غریب لوگوں کا حق ہے محکمہ خوراک نے سب ضلع کوٹرنکہ میں اتنی اندھیر گردی مچائی ہوئی ہے کہ جس کی وجہ سے غریب لوگ پریشان حال ہیں تاہم بدھل میں پولیس نے تقریباً 30 بیگ چاول کے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں جو بلیک میں بکری ہونے جارہے تھے اس ضمن میں ایس ایچ او بدھل نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 30 بیگ چاول اپنی تحویل میں لے لیے ہیں مزید واقعے کی چھان بین کر کے قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا