ایس ایچ او منجا کوٹ کا اہم کا رنامہ ، عوام نے کی سر اہنا

0
0

عرصہ دراز سے چل رہے تنازعہ کو حل کروا کر 2500 آبادی والے علاقہ میں پانی بحال کروایا
جی ایم خان
تھنہ منڈی //تحصیل منجاکوٹ کے گگلی ناڑ گاﺅں میں عرصہ دراز سے پانی کے مسئلہ کو ایس ایچ او منجاکوٹ منظور کوہلی نے بحال کروا کر لوگوں کے گھروں تک پانی پہنچایا۔ جس کو لیکر لوگوں ایس ایچ او منجاکوٹ منظور کوہلی سراہنا کی۔تفصیلات کے مطابق لوگوں کے درمیان میں کچھ اپسی تنازعہ کو لیکر لوگوں نے پانی سپلائی کو بند کیا ہوا تھا جس سے 2500 آبادی پر مشتمل علاقہ پانی سے محروم ہوا تھا جن میں ککوڑہ،سیدان،ٹھل،ننگالی کس کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکول بھی شامل تھے جو عرصہ دراز سے پانی کی سہولیات سے محروم پڑے ہوئے تھے۔وہیں اس ایچ او منجاکوٹ منظوری کوہلی نے پی ایچ ای کے ملازمین کے ہمراہ لوگوں کے ساتھ میٹنگ طلب کی جہاں لوگوں کے اس تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے پانی سپلائی کو بحال کروایا۔وہیں ایس ایچ او منجاکوٹ نے لوگوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ منجاکوٹ پولیس چوبیس گھنٹے لوگوں کی مدد کرنے میں کوشاں رہتی ہے اور لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پولیس کا تعاون کریں تاکہ جرائم جیسی بیماریوں پر روک تھام لگائی جاسکے۔وہیں لوگوں نے آخر میں ایس ایچ او کی سراہنا بھی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا